کسی بھی تاجر یا دوکاندار کو سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عثمان خالد

sabzi mandi
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جون 2022)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی شفاف نیلامی اور اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرعثمان خالد خان نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

مختلف سٹالز پر فروخت کیلئے رکھی گئی سبزیوں کا معیار چیک کیا اور ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام، ناجائز منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

منڈی بہاوالدین میں آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

اس مقصد کیلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کیساتھ پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں میں جاکر باقاعدہ چیکنگ کر رہے ہیں۔ کسی بھی تاجر یا دوکاندار کو سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ا ور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کسی بھی تاجر یا دوکاندار کو سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عثمان خالد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!