Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ کا اچانک دورہ، مختلف شعبوں کا دورہ کیا

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22دسمبر2020) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری، ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی، شعبہ ہیپاٹائیٹس، دندان سازی،امراض چشم، لیبارٹریز، پرچی کاﺅنٹر ، فارمیسی، سی ٹی سکین،ایکسرے روم،لیبر روم ،ڈسپنسری، امراض دل،آرتھوپیڈک،زنانہ مردانہ وارڈ کے علاوہ دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر علاج معالجہ کیلئے آئے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا ۔

انہوں نے وارڈز میں مختلف مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار بھی کیا جس پر مریضوں نے علاج معالجہ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو سرجن ڈاکٹر کی کمی اور دیگر ضروریات سے متعلق گزارشات پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں فی الفور پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق بین الاقوامی طور پر مصدقہ طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری طور پر مہیا کی جائیں ۔ انہوں نے ٹیسٹنگ لیب کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے تمام ٹیسٹ جن کی سہولت ہسپتال میں موجود ہے باہر سے نہیں کئے جائیں گے اور ٹیسٹوں کی رپورٹ براہ راست وارڈ میں موجود ڈاکٹر اور مریض کو مہیا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بر وقت فراہمی کی وجہ سے عوام الناس کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔

←محمد حفیظ نے تمام بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا
ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ، سائلین کے رش پر اظہار برہمی→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz