منڈی بہاﺅالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 اپریل 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دوروں کا تسلسل برقرار رکھا اور موقع پرہی مختلف آڑھتوں پر جا کر خود اپنی نگرانی میں سبزی او پھل کی بولی کروائی۔ انہوں نے کہاکہ پھل و سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی سختی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور میں خود باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر اس عمل کی چیکنگ کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گاخاص کر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر مہیا کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر متحرک کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے آڑھتی حضرات کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔انہوںنے مذید کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیاجا رہا ہے۔ پرائس ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آرز اور گرفتاریوں عمل میں لائی جائیں گی۔