ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین نے پھالیہ میں دیہی مرکز مال اور ڈیجیٹل گرداوری کے آن لائن عمل کا معائنہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے پھالیہ میں دیہی مرکز مال اور ڈیجیٹل گرداوری کے آن لائن عمل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا مقصد ہی قانون گوئی کی سطح پر زمینداروں کو ان کی دہلیز پر ہی اراضی ، انتقالات و فرد ملکیت کی نقول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اکتوبر 2021) انہوں نے کہاکہ دیہی مرکز مال حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے جہاں عوام الناس کو تمام اقسام کی فرد کے اجراءاور ہر قسم کے زمینوں اور جائیدادوں کے انتقالات کی سہولت میسر ہیں۔ انہوں نے دیہی مر کز مال پر آنے والے مختلف سائلین سے بات چیت کر کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے دیہی مرکز مال پر آئے ہوئے سائلین کو اپنی نگرانی میں فردیں جاری کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ریونیو کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے مذید اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کے دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے دیہی مرکز مال پر شہری فرد ریکارڈ، ضمانت ، بجلی و گیس کنکشن کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر جانے کی بجائے متعلقہ کانونگوئی ، پٹوار سرکل سے حاصل کرتے تھے لیکن اب وہ اپنے علاقے کی دہلز پر ہی ہر قسم کی زمینوں اور جائیدادوں کے انتقالات کی سہولیات حاسل کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پھالیہ میں گرداوری آن لائن سسٹم کا بھی معائنہ کیا اوروہاں پر فصلوں کی ڈیجیٹل گرداوری کے آن لائن عمل کا جائزہ لیا۔ علاقہ گرداور نے فصل کی گرداوری رپورٹ ڈیجیٹل گرداوری موبائل ایپ کے ذریعے موقع پر اپ لوڈ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری سے نا صرف فصلوں کو ڈیٹا بیس تیار ہو گا بلکہ وقت ضرورت یہ ڈیٹا دیگر مقاصد کیلئے بھی نا صرف بروئے کار لایا جا سکے گا بلکہ مالکان و حقداران زمین کے شناختی کارڈ کے اندراج بھی ممکن ہو سکے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین نے پھالیہ میں دیہی مرکز مال اور ڈیجیٹل گرداوری کے آن لائن عمل کا معائنہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!