ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کاریڑھی ماڈل بازار کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

model bazar
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ریڑھی ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی ماڈل بازار میں پھلوں، سبزیوں کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے ریڑھی بازر کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر شہریوں نے ماڈل ریڑھی ماڈل بازار کے قیام کو ایک مثبت اقدام قرار دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازار کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی ڈین نیوز 17مئی 2022 ) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، سی او ایم سی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی آفس میں ریڑھی ماڈل بازار کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے صوبہ بھر میں ریڑھی ماڈل بازار قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ،جس کا ضلع منڈی بہاﺅالدین میں بھی آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ بازار ضلع کی تینوں تحصیلوں میں قائم کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ریڑھی ماڈل بازاروں کے انعقاد کا بنیادی مقصد مہنگائی سے پسے عوام کو بر وقت ریلیف پہنچانا ہے، انہوںنے بتایا کہ غریب طبقہ زیادہ تر اشیائے خوردونوش کی خریداری ریڑھی والوں سے کرتے ہیں کیونکہ دکانوں سے زیادہ ریڑھیوں پر سستے داموں اشیائے خوردونوش فروخت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے صوبے بھر میں اشائے ضروریہ کی کم قیمتوں پر فراہمی کیلئے پرائس ایمرجنسی پہلے سے ہی نافذ کر رکھی ہے اور پرائس ایکٹ کے ذریعے عوام الناس کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ صارفین کی ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ اشیاء ضروریہ کی ریڑھیاں لگائی جائیں تا کہ مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کاریڑھی ماڈل بازار کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!