ڈپٹی کمشنر دفتر منڈی بہاءالدین میں معذور افراد میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کئے گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم فرد ہیں جنہیں کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، یہ افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ ذرا سی توجہ سے یہ افراد ملک کے اہم شہری ثابت ہوسکتے ہیں۔ پنجاب حکومت معذور افراد کی بحالی ،تربیت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی مالی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 اکتوبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں معذور افراد میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عاطف علی وڑائچ ، چیئرمین بیت المال ہارون اصغر، صدر ٹاﺅن ڈویلپر عنایت الرحمٰن گوندل، سماجی کارکن مرزا راشد محمود کے علاوہ خصوصی افراد کے نمائندوں کے علاوہ معذورافراد بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 30 مستحق معذور افراد کی مالی امداد کے لیے فی کس 10 ہزار روپے کے حساب سے 3 لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معذور افراد کیلئے دیگر سہولیات جن میں خدمت کارڈ، سہولت ڈیسک ، ملازمتوں میں مخصوص کوٹہ اور سفری رعائت دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کو دوسروں کی محتاجی سے نکال کر نارمل افراد کے ساتھ شانہ بشانہ روزگار کمانے کے قابل بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کار آمد شہری بنانے کیلئے ان کو صلاحیتوں کے اعتبار سے فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے شرکاء سے کہا کہ خصوصی افراد کا معاشرے کے دیگر افراد کے ساتھ ایسا ماحول اور تعلق پیدا کیا جائے کہ انہیں بھی نارمل انسانوں کی طرح معاشرے میں زندگی گزار نے پر کوئی دقت پیش نہ آئے۔ محمد شفیق نے کہاکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا پختہ عزم ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات اور معذوری کے شکار افراد کی بہتری اور بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر دفتر منڈی بہاءالدین میں معذور افراد میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کئے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!