ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز، وومن میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی بھرتی کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 مئی 2021) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوالدین میں مندرجہ ذیل آسامیوں کیلئے ایڈہاک تعیناتی بزریعہ واک ان انٹرویو کی بنیاد پر درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ مرحلہ تمام آسامیاں پر ہونے تک جاری رہے گا اور انٹرویو ہر ماہ کی دوسری جمعرات کو منعقد ہوں گے۔
نام آسامی: سپیشلسٹ ڈاکٹرز
بنیادی سکیل: 18
تعلیمی قابلیت: متعلقہ شعبہ میں پوسٹ گریجویشن ( ایم ڈی ایف سی پی ایس ایم سی پی ایس) پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن بطور سپیشلسٹ ڈاکٹر
نام آسامی: میڈیل آفیسر/وومن میڈیکل آفیسر
بنیادی سکیل: 17
تعلیمی قابلیت: متعلقہ شعبہ میں گریجوییشن ( ایم بی بی ایس بمعہ ایک سال ہائوس جاب ) پی ایم ڈی سی سے متعلقہ رجسٹریشن
نام آسامی: ڈینٹل سرجن
بنیادی سکیل: 17
تعلیمی قابلیت: متعلقہ شعبہ میں گریجویشن ( بی ڈی ایس بمعہ ایک سال ہائوس جاب) پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن
درخؤاستیں جمع کروانے کا طریقہ کار:
درخواست بمعہ تصدیق شدہ مکمل دستاویزات 2 عدد حالیہ تصاویر دفتر ہذا میں دفتری اوقات میں جمع کروائی جا سکتی ہے جس پر درخؤاست دہندہ کا ذاتی موبائل نمبر لازمی درج ہونا چائیے۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ انٹرویو کی تاریخ اور جگہ کے تعین کے بارے میں اطلاع دفتر ہذا سے درخواست گزار کے دئے گئے موبائل نمبر پر بزریعہ ایس ایم ایس سی جائے گی۔
اس اشتہار کی اشاعت سے قبل موصول ہونے والی درخؤاستوں کو مسترد تصور کیا جائے گا۔ انٹرویو کے وقت تمام امیدوار اصل شناختی کارڈ ، ڈومیسائل، تعلیمی ڈگریاں/اسناد/تجربے کے سرٹیفکیٹ وغیرہ ضرور ہمراہ لائیں۔ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا جس کو کسی بھی عدالت/فورم میں چیلنج نہیں کیا جا سکتے گا۔