چیف سیکرٹری پنجاب کے 18 نکاتی ایجنڈے کے تحت منڈی بہاءالدین میں مسائل حل کر رہےہیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 مارچ 2022)ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے 18 نکاتی ایجنڈے کے تحت ضلع منڈی بہاﺅالدین صفائی ستھرائی، نکاسی آب، گندگی کے ڈھیروں کی تلفی، وال چاکنگ، خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی، تجاوزات کا خاتمہ،سموگ، کھلے مین ہولزکور، تعلیمی اداروں کے طلباءوطالبات کیلئے محفوظ سڑک کراسنگ سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے تیزی سے اقدامات کررہے ہیں اور ضلع بھر میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے عوام الناس کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ضلعی محکموں کے افسران کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، میونسپل کمیٹیز کے سی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پبلک سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کے جاری کردہ 18 نکاتی ایجنڈا پوائنٹس پر ترجیحی عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ عوامی سروسز کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی ہدایت پر عوامی ویلفیئر کے اقدامات کے حوالے سے 18 سے زائد بنیادی عوامل مقرر کیے گئے ہیں جن کا مقصد محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اوراس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے افسران پر واضح کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو سروسز کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی دقت نہ پیش آئے اور نہ ہی ان کی کوئی شکایت زیر التوا ء رہے اور عوام الناس کی طرف سے جن امورز کی نشاندہی کی جائے ان کی روشنی میں خدمات کے معیار کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چیف سیکرٹری پنجاب کے 18 نکاتی ایجنڈے کے تحت منڈی بہاءالدین میں مسائل حل کر رہےہیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!