چورنڈ: بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، عرصہ دراز سے قائم منشیات فروشی کا اڈا بند

mbdin police
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین(حاجی مظہر اقبال گوندل ) ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کی منشیات مکاو مہم،تھانہ سول لائن کی کارروائی، چورنڈ گاؤں سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، عرصہ دراز سے قائم منشیات فروشی کا اڈا بند ۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے چورنڈ گاؤں میں منشیات فروشی کا اڈا قائم تھا۔بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر ولد محمد اکرم چورنڈ گاوں اور قریبی دیگر تمام گاؤں کے نشئیوں کو ہیروئین اور دیگر منشیات سرعام فروخت کرتا تھا۔تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین پولیس کی ماہ مئی کی کاروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات برآمد، 50 ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا نے ضلع منڈی بہاؤالدین کو منشیات سے پاک بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کا کہنا کہ لوگ منشیات فروشی کے اڈے بند کروانے میں پولیس کی مدد کریں۔منشیات فروشی کے اڈوں کے متعلق اطلاع پولیس کو دیں،آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔اور منشیات فروشی کے تمام اڈے بند کروائیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چورنڈ: بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، عرصہ دراز سے قائم منشیات فروشی کا اڈا بند

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!