dpo mandi bahauddin

منڈی بہائوالدین پولیس کی ماہ مئی کی کاروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات برآمد، 50 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاوالدین کی ماہ مئی کے دوران اسلحہ منشیات،مجرمان اشتہاری کے خلاف بہترین کارکردگی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی سربراہی میں منڈی بہاوالدین پولیس کی اسلحہ منشیات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 جون 2022) انہی کاروائیوں کے تسلسل میں مئی 2022 کے دوران اسلحہ کے49 مقدمات درج رجسٹر ھوئے۔ کلاشنکوف 5، رائفل 6، بندوق 6 پسٹل31 ، ایک کاربین معہ بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد ھوا۔ اسی طرح منشیات کے کل 25 مقدمات درج ھوئےجس میں سےشراب 95 لیٹر،چرس8581 گرام برآمد ہوئے۔

اسی طرح منڈی بہاوالدین پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ھوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر A کیٹگری کے 20اور Bکیٹگری کے 30 مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او منڈی بہاوالدین کا کہنا ھے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ھاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انکی سرپرستی کرنے والوں کوبھی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے گی۔اسلحہ منشیات سے ضلع کو پاک کرکے امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔ ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں