پولیو مہم کے پہلے روز منڈی بہاءالدین کے 69 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، ہیلتھ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ضلع کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے، جن گھروں اور پوائنٹس پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں مانیٹرنگ ٹیمیں اس کی تصدیق کریں، انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، دنیا نے پولیو سے نجات حاصل کر لی ہے اب ہمیں اس کے خاتمے کیلئے قومی فریضہ کے طور پر اپنی تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 ستمبر 2021 ) ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے)ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر خالد عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں اجلاس کو سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پانچ سال تک کی عمر کے 69 ہزار 898 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے جبکہ ہدف 76 ہزار 151 مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح مجموعی کوریج 92 فیصد رہی . جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور گلی محلوں، بس اڈوں ، سٹیشن اور دیگر مقامات پر مامور ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسدادپولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے جگر گوشوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیلڈ میں مصروف عمل پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تا کہ ضلع کا پولیو فری سٹیٹس برقرار رکھا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پولیو مہم کے پہلے روز منڈی بہاءالدین کے 69 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، ہیلتھ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!