غفلت لاپرواہی،ناقص کارکردگی سمیت مختلف الزامات پر سزائیں: 16 افسران و اہلکاران کی ایک ایک سال سروس ضبط 16 سنشور 53 کو جرمانے اور 27 کو وارننگ کے احکامات جاری. ریکارڈ میں ٹیمپرنگ پر 03 ہیڈ کنسٹیبلان کے خلاف مقدمات درج اور معطل
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 9 نومبر 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں غفلت، لاپرواہی ناقص کارکردگی سمیت مختلف الزامات پر 16 افسران و اہلکاران کی ایک ایک سال سروس ضبط 16 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں 53 اہلکاران کو جرمانے اور اردل روم میں 27 پولیس اہلکاروں کو وارننگ کے احکامات جاری کئے گئے
تفصیلات کے مطابق چوری کی وارداتوں کے پیش نظر بالخصوص روڈ ڈکیتی اور کرائم کنٹرول نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ، ایس ایچ اور تھانہ بھاگٹ کی ایک ایک سال سروس ضبط،محکمانہ امور کی اچھے طریقے سے سرانجام دہی نہ دینے پر ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل کی ایک سال سروس ضبط سب انسپکٹر افضال متعینہ تھانہ میانہ گوندل کی ناکہ سے غیر حاضری پر ایک سال سروس ضبط اے ایس آئی عارف کی ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی پر پروموشن روک لی گئی.
ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی پاداش میں ہیڈ کنسٹیبل محمد عرفان، ہیڈ کنسٹیبل خاور محمود، ہیڈ کنسٹیبل محسن کے خلاف مقدمات درج اور معطل کر دیا گیا، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار خدمت خلق کے جذبہ سے فرائض سرانجام دیں، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناقص کارکردگی پر سخت سزائیں جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائیگا.
