ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی سربراہی میں کرائم میٹنگ منعقد کی گئی، ڈی پی او انور سعید کنگرا نے پولیس کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرناہماری اولین ذمہ داری ہے، اورتھانوں میں انہیں عزت دی جائے اوردی جانے والی درخواستوں پرفوری مقدمات درج کرکے انصاف کے تقاٗضوں کوپوراکیاجائے.
منڈی بہاؤ الدین (بیورورپورٹ) اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن خالد رشید،ڈی ایس پی لیگل، جملہ ایس ڈی پی او صاحبان، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز اور ڈی پی او آفس اسٹاف نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع ہذا کے کرائم کی صورتحال اوراب تک کئے گئے انتظامات اورمجموعی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او انور سعید کنگرا نے ہدایت کی کہ تھانوں میں مقدمات کو بروقت یکسوکر نے اور کر ائم کنٹرو ل کرنے پرتوجہ مرکوزکی جائے اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا انہوں نے اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکٹ اور بری کارکردگی اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی وعدم گرفتاری اور سنگین مقدمات یکسو نہ کرنے اور ان میں گرفتاریا ں نہ کرنے پر متعدد ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے.
