پنجاب سمیت منڈی بہاوالدین میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

زلزلے کی جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت 5 سے زائد ریکارڈ کی گئی

لاہور ( اخبارتازہ ترین ۔ 11 جنوری2021ء) اسلام آباد کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت 5 سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر کے بعد لاہور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت انتہائی زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 1 اور مرکز مقبوضہ کشمیر تھا۔ جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب سمیت منڈی بہاوالدین میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!