پنجاب:کروناکی چوتھی لہرکاخطرہ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کاامکان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبے بھر میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز بڑھنے کے پیش نظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق صوبے بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔ سیکریٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جائے گا۔ کرونا کی چوتھی لہر آرہی ہے۔ کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال بگڑنے سے پہلے ایس او پیز اپنالیں۔ تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور خصوصاً ماسک کو یقینی بنائیں۔ کرونا سے بچاؤ صرف بروقت ویکسینیشن ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ڈیلٹا وائرس کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیلٹا وائرس درحقیقت بھارتی وائرس ہے جس کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے اور پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کرونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔ این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے زور دیا کہ متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کر دیا جائے اور پہلے سے نافذ ایس او پیز پر 9 جولائی سے 18 جولائی تک سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پر عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔ وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب:کروناکی چوتھی لہرکاخطرہ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کاامکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!