mandi bahauddin live stock

پرائس مجسٹریٹس کے غیر معیاری ،ناجائز منافع خوروں کو 33ہزار روپے کے جرمانے

منڈی بہاءالدین: ڈپٹی کمشنر کے حکم اورایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی ہدایت کے مطابق عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملکوال /سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر پرنس وقاص احمد کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری.

منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 25مئی 2022 )نے بوسال و گوجرہ میں غیر معیاری ،ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد چکن ،مٹن اور بیف فروشوں کو 33ہزار 700روپے جرمانے کئے ۔دوران انسپکشن انہوں نے تمام دکاندار حضرات کو تنبیہ کی کہ وہ عوام الناس کو صحت مند اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار شدہ گوشت سرکاری نرخوں پرفروخت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور جالی کا استعمال کریں اور کسی قسم کی ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی سے اجتناب کریں بصورت دیگر ایسے دکانداروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں گے بلکہ دوکان سیل کرکے ان کو پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں