وزیر خارجہ کے اسرائیل مظالم بیان پر امریکی اینکر سیخ پا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق سخت موقف اپنانے پر امریکی اینکر سیخ پا ہوگئیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری کے خلاف نہ صرف بھرپور آواز اٹھائی بلکہ اسرائیل کو جنگی جرائم کامرتکب قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے محاسبہ کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر اسرائیلی مظالم پر خاموش امریکی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی اور سی این این کی اینکر نے شاہ محمود پر یہود مخالف ہونے کا الزام عائد کردیا، ایک انٹریو میں سی این این کی اینکر بیانہ گولوڈ ریگا نے وزیر خارجہ سے سیز فائر سے متعلق سوال کیا کہ جس پر شاہ محمود نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر عوامی رائے بدل رہی ہے اور عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے لہذا اب اسرائیل کے لیے سیز فائر کرنا ناگزیر ہے، اسرائیل ہار رہا ہے، میڈیا میں مضبوط تعلقات کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا دو ٹوک جواب امریکی اینکر کو ایک آنکھ نہ بھایا اور سی این این کی اینکر نے وزیر خارجہ پر فوراً سے یہود مخالف اور یہودیوں سے نفرت انگیز سوچ رکھنے کا الزام لگا دیا جس پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی اینکر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے میڈیا سے مضبوط روابط ہیں اور اس کے لیے خوب پیسہ بھی بہایا جاتا ہے جب کہ دنیا بھر میں اس وقت عوامی رائے اسرائیل کے خلاف ہے اور غزہ میں تباہی کی وڈیوز تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=-B8b9lIpM4w

سی این این کی اینکر وزیر خارجہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے متعلق سخت موقف کو برداشت نہ کرسکیں اور گفتگو میں بار بار یہود مخالف سوچ کا الزام لگاتی رہیں اور اسرائیلی بمباری کو جائز قرار دیا تاہم شاہ محمدود قریشی نے بھر پور انداز میں فلسطین پر پاکستانی موقف پیش کیا اور اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم سے متعلق اپنی بات ڈٹے رہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیر خارجہ کے اسرائیل مظالم بیان پر امریکی اینکر سیخ پا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!