وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیڈ قادرآباد کا دورہ، بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: (ایم.بی.ڈین نیوز 12 جون 2021) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار نے مون سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ حکام سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاریاں مکمل رکھیں، تمام انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دی جائے، ماضی کے ادوار میں وقت آنے پر نمائشی کام کرنا محکموں کی عادت رہی ہے، اب ایسا ہوتا ہے نہ ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب نے ہیڈ قادر آباد میں محکمہ آبپاشی کے ریسٹ ہاؤسز اور رہائشی عمارتوں کی بحالی کے لئے بھی ہدایات دیں جبکہ محکمہ آبپاشی کی کالونی سے بیراج تک سڑک کی ازسرنو تعمیر کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیڈ قادرآباد کا دورہ، بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!