واٹس ایپ میں ’میسیج ری ایکشنز‘ پیش کرنے کی تیاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان ویلی: واٹس ایپ میں پیغامات پر ردِعمل ظاہر کرنے کےلیے ’میسیج ری ایکشنز‘ کا نیا فیچر شامل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

واضح رہے فیس بُک میں پوسٹس اور کمنٹس پر ردِعمل کا اظہار کرنے کےلیے پسندیدگی (لائک)، محبت (Love)، اداسی، ہنسی، جذباتی اور غصے (اینگری) جیسے ری ایکشنز موجود ہیں جو اضافی طور پر فیس بُک میسنجر کا حصہ بھی ہیں۔ تاہم اب تک ایسا کوئی فیچر واٹس ایپ میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے دو نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق، اس فیچر کی محدود پیمانے پر ابتدائی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔ اس حوالے سے ویب سائٹ نے اپنی پوسٹ میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جو خاصا مبہم ہے۔

فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ واٹس ایپ میں ری ایکشنز کا فیچر کب عوام کےلیے پیش ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ اس میں چند ہفتوں سے لے کر کئی مہینے تک لگ جائے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ میں ’میسیج ری ایکشنز‘ پیش کرنے کی تیاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!