ساجد حسین کھوکھر ایس ایس پی نئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین تعینات . خالد محمود رانجھا(ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز) و دیگر افسران/ ملازمین نے انکو بڑے احسن انداز میں ویلکم کیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور گلدستے پیش کئے گئے۔
منڈی بہاوالدین پولیس: ساجد حسین کھوکھر کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ساجد حسین کھوکھر ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور دعا فرمائی. منڈی بہاوالدین پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر ایس ایس پی نے ضلع منڈی بہاوالدین میں بطور DPO چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔
اہلیان منڈی بہاوالدین کیطرف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کا خیر مقدم ۔مبارکباد۔و نیک تمنآوں کا اظہار کیا گیا۔ آپ کی خدمت کیلئے ہر دم کوشاں: منڈی بہاوالدین پولیس
