نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کی ضلع کے تمام افسران کیساتھ تعارفی میٹنگ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات کے مطابق افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، سرکاری افسران کے پاس کارکردگی دکھانے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی خدمات سرنڈر کر دی جائیں گی۔

منڈی بہاﺅلدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 دسمبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، سی اوز ہیلتھ، ایجوکیشن ، اسسٹنٹ کمشنرز، زراعت، لوکل گورنمنٹ، اٹارنی، سوشل ویلفیئر کالجز، ایکسیئن ایریگیشن، ڈرینج، بلڈنگ، روڈز، وائلڈ لائف، پاپولیشن،فاریسٹ،انڈسٹریز،مارکیٹ کمیٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کو ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکموں کے متعلق بریفنگ کا بنیادی مقصد ضلع میں صحت، تعلیم، پرائس کنٹرول ، کلین اینڈ گرین مہم، روڈ انفراسٹرکچر ، سرکاری محکموں کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ کے امور کے حوالے سے جائزہ لینا ہے ۔

انہوں نے ا فسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں اپنی موجودگی، دفتری اوقات کی پابندی، صفائی ستھرائی کے نظام ، فیلڈ ورکس اور اوپن ڈور پالیسی پر خصوصی توجہ دیں ۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس ہے اور اعلیٰ حکام کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ضلع کی انتظامی امورز اور بنیادی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کی ضلع کے تمام افسران کیساتھ تعارفی میٹنگ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!