usman khalid khan deputy commissioner

نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے اپنے عہدے کا چارج سنمبھال لیا

منڈی بہاوالدین میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عثمان خالدخان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ منڈی بہاوالدین آفس پہنچنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24مئی 2022 ) ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچز جن میں ڈومیسائل ، اسلحہ، پی ڈی ایم اے، بناولنٹ فنڈ، ڈی ایم او آفس، ایس این اے برانچ اور دیگر مختلف برانچزکا دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈی سی آفس میں صفائی ستھرائی اور لان میں گھاس کی کٹا ئی کروانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خالد خان منڈی بہاءالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔حکومت پنجاب کی طرف سے عوام الناس کو دی جانے والی تمام تر سہولیات احسن طریقے سے عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمے داری عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کی صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں