منڈی بہاؤالدین، محنتی و ایماندار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالعزیز گجر صاحب کا تبادلہ کر دیا گیا۔ عبدالعزیز گجر صاحب کو پچھلے ماہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE ) تعنیات کیا گیا تھا۔ تعنیاتی کے چند دنوں بعد ہی “سیاسی اثرورسوخ” کی بنا پر ان کا تبادلہ کر دیا گیا۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 نومبر 2021) ہمارا ضلع تعلیمی لحاظ سے ویسے ہی بہت پیچھے ہے۔ ایسے محنتی اور ایماندار آفیسر کا تبادلہ کرنا ہمارے تعلیم کے نظام کے ساتھ مزید ظلم ہے۔عبدالعزیز گجر ایک تعلیم دوست شخص ہیں۔ ان کی تعنیاتی سے اک امید ہو چلی تھی کہ ہمارے ضلع میں تعلیم کا معیار بہتر ہو جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہر تعلیم عبدالعزیز گجر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منڈی بہاءالدین تعینات
مگر سیاسی اثرورسوخ ہمارے تعلیمی میدان کو تباہ و برباد کر دے گا۔ خدارا، تعلیمی شعبے کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔ یہ سیاسی لوگوں کا علاقے پر ایک احسان ہوگا۔
