میونسپل کمیٹی پھالیہ میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ 14 اگست 2021 کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔جبکہ فیملی پارک تحصیل پھالیہ میں پودا لگایا گیا۔اور مزید بازار میں بچوں میں پودے تقسیم کیے گئے۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 اگست 2021) تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پھالیہ میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ 14 اگست 2021 کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں قومی ترانہ بجانے کے ساتھ ساتھ پولیس اور 1122 کے جوانوں نے بڑے خوبصورت انداز میں گارڈ آف آنر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار۔ایس ڈی پی سرکل پھالیہ اسد اسحاق۔چیف آفیسر تحصیل پھالیہ محمد رضوان آغا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری محمد عرفان گوندل۔ پرنس آف کبڈی چوہدری قیصر محمود گجر۔ ملک شبیر احمد۔ اعجازسندھو۔ سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی پھالیہ محمد وسیم انجم۔ میاں خوشنود۔ مرزا قیصر فاروق۔ سرفراز احمد تارڑ۔ امتیاز احمد بٹ۔شجاع بھٹی۔صفدر اقبال ورک۔فیصل امیر عالم۔محمد اکرم تارڑ۔سجاد حسین چشتی۔مہر فہد۔ماجد حسین۔محمد عمران بٹ۔مہر شوکت علی۔ودیگر سیاسی و سماجی ارو صحافی حضرات نے بھر پور شرکت کی۔
جبکہ مختلف سکولوں کے طلباء طالبات نے بھی شرکت کی۔اور اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار۔ایس ڈی پی او سرکل پھالیہ اسد اسحاق۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری محمد عرفان گوندل ودیگر نے فیملی پارک پھالیہ میں پودا لگایا۔اور مزید اس موقع پر انہوں نے بازار میں بچوں میں پودے تقسیم کیے گئے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور ایس ڈی پی او سرکل پھالیہ اسد اسحاق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 14 اگست 2021 کا دن ہے اور آج کے دن سے ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنے اپنے شہر۔گاوں۔اور گھروں کو سر سبز و شاداب بنائیں۔اور آخر میں دعاے خیر کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی۔
