مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب، عائشہ اکرم اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ خود رکی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان کیس: شناخت ہونے والوں لڑکوں میں سے 1 کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس متعلق آگاہ نہیں کیا، اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لہذا ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔ عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس سے غیر اخلاقی مواد ہٹا کر ریگولیٹ کیا جائے اور ٹک ٹاکرز کے پبلک مقامات سے فینز سے ملنے کے لیے بھی ایس او پیز بنائے جائیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!