میانہ گوندل: حوا کی بیٹی کو زبردستی گھر سے اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

miana gondal
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین: میانہ گوندل کے گائوں پنڈی راواں میں ایک اور حوا کی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی گھر سے اٹھا کر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 11 فروری 2022) تفصیلات کے مطابق پنڈی راواں کی نویلہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 15/16 جنوری کی درمیانی شب میں اپنے گھر میں سورہی تھی کہ اچانک ملزمان زبردستی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوئے اور آتے ہی ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے والدین اور میرے گھر والوں کو تشدد اور ڈرا دھمکا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور مجھے زبردستی گھر سے اغوا کر کے نامعلوم جگہ پر لے گئے.

یہ بھی پڑھیں: پاہڑیانوالی: ملزمان نے 16سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مجھےاسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے نویلہ بی بی اور اس کے والدین سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی ہیں ملزمان باثر افراد ہیں جہنوں نے ہماری بیٹی کواغوا کر کے زیادتی کی ہے مقامی پولیس تھانہ میانہ گوندل میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزمان ابھی بھی آزاد گھوم رہے ہیں پولیس ابھی تک ان کو گرفتار نہیں کر رہی.

پولیس کہنا ہے کہ ملزمان کی طرف سے عدالت میں نویلہ بی بی کے ساتھ نکاح نامہ پیش کیا گیا ہے اسے کسی نے اغوا نہ کیا ہے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتیں بھی بعدالت جناب سیشن کورٹ ملکوال سے ہو چکی ہے اور تمام ملزمان شامل تفتیش ہوئے ہیں مقدمہ کو جلد از جلد مکمل حقائق پر یکسو کیا جائے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
میانہ گوندل: حوا کی بیٹی کو زبردستی گھر سے اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!