مہنگی کھاد بیچنے والوں کو ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپیہ جرمانہ، 3 کیخلاف ایف آئی آرز درج

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ زرعی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل تمام محکمہ جات زراعت کی ترقی اور وسعت کیلئے مل جل کر کام کریں ، کسان ہماری اقتصادیات کا بڑا مرکزی حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی کے 5 سالہ پروگرام کیلئے 309 ارب رکھے گئے ہیں، زیادہ سے زیادہ پیداوار اور آمدن میں اضافے کیلئے کاشت کاروں کو فصلوں پر سبسڈیز بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29ستمبر 2021 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی زرعی ایڈوائزری اور ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال، زراعت آفیسر محمد افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ، کسان بورڈ کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے معیاری کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی اور معیاری زرعی ادویات کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں سونا ڈی اے پی کی بوری 6،439 روپے، ایف ایف سی ڈی اے پی 6،389 روپے، اینگرو ڈی اے پی 6،529 روپے اور سر سبز ڈی اے پی 6،542 روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگی کھادیں اور زرعی ادویات بیچنے پر 3دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپیہ جرمانہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے اجلاس کو وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے پیداواری مقابلہ جات اور50 فیصد سبسڈی پر زرعی مشینری کی فراہمی کے بارے میں بھی کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اب تک 56 ہزار667 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔ جن میں سے 16ہزار711 کسانوں نے کسان کارڈ کے لئے اپلائی کیا اور اب تک5 ہزار 229 کسانوں کو کسان کارڈ کا اجراءہو چکا ہے ۔ اجلاس میں شریک کسانوں اور کاشت کار نمائندوں نے حکومت کی جانب سے زراعت کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بالخصوص کسان کارڈ کے اجراء کو سراہا۔

جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زرعی شعبہ ہمارے ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کسان کی خوشحالی کا مطلب ملک کی مجموعی ترقی ہے اور کسان کی خوشحالی اور زرعی معیشت کی مضبوطی لازم وملزوم ہیں۔ کسان بورڈ کے نمائندوں کی جانب سے کسانوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے گزارشات بھی پیش کی گئیں جس پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو گزارشات حل کرنے کی ہدایت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مہنگی کھاد بیچنے والوں کو ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپیہ جرمانہ، 3 کیخلاف ایف آئی آرز درج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!