Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی ہائی اسپیٖڈ ٹرین سروس ایک سال بعد بحال

Written by

www.mbdinnews.com

in

دنیا بھر سے خبریں

سعودی عرب میں حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین سروس ایک طویل بندش کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے ( ایچ ایچ آر) ایک سال کی بندش کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسٹیشن کے درمیان چلے گی، اور یہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ سے گزرے گی۔

خبرایجنسی کے مطابق گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور مسافروں کی خدمت پر مامور ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی ناگزیر ہے۔ سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین رمیح بن محمد الرمیح کا کہنا ہے کہ اتھارٹی حج و عمرہ سیزن کے لیے پوری طرح تیار ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر ہوگا اور زیادہ تحفظ اور بہترین معیار کے ساتھ سروس کو چلایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حرمین ٹرین کا آپریشن کورونا وائرس اور جدہ ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی کے باعث معطل کردیا گیا تھا۔

←پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی اٹھالی
پنجاب کے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz