حرمین شریفین کے انتظامی امورنے مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری کردیں۔
حرمین شریفین کے انتظامی امورکے ذمہ دارادارے نے آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری کردیں جوانتہائی حسین ہیں۔
بلندی سے لی گئیں تصاویرمیں مقدس مقام کا مکمل نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیزومنصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روزمسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی نایاب تصاویرسامنے آئی تھیں جب کہ اس سے قبل حجراسود کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں