ایکسین آپریشن گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کنسٹرکشن ورک جس میں نئے پولوں پر تاروں کی تنصیب کیے باعث 132 کے وی گرڈ اسٹیشن منڈی بہاوالدین اور ملکوال کے مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔
مورخہ 19، 24 اور 29 مئی 2021 کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک منڈی بہاوالدین کے 11 کے وی کمپلیکس، کرسٹل، سٹی منڈی بہاوالدین اور واسو فیڈرز کی بجلی بند رہے گی جبکہ 24 اور 29 مئی 2021 کو صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک آہلہ اور شماری فیڈرز کی بجلی بھی بند رہے گی۔