ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور حلال احمر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کا دورہ کیا

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 17مئی 2021) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے اولڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور حلال احمر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے ویکسی نیشن سنٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیااور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا کی وبا نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے لیکن پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوشش ہے کہ ہے کہ ہر طرح سے ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام الناس کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 40سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین ضرور لگوائیں تا کہ اس مہلک اور خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا اہم ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو روکنے کیلئے ہر ممکن انتظامات اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ بعد ازاں اولڈ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ویکسی نیشن سنٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ،ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہاکہ حکومتی ہدایت پر عوام الناس کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے اور ان کی ہیلتھ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ،حکومتی ہدایت کے مطابق 40سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں لہذا 40سال سے زائد عمر کے افراد کو چاہیئے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن ضرور کروائیں تا کہ ان کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں