منڈی بہاوالدین پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ، دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین پولیس کا چھاپہ، قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی، تتلیاں اور بھنورے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے ضلع بھر میں قائم قحبہ خانوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ منڈی بہاؤالدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محلہ شفقت آباد میں قائم جسم فروشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر تتلیوں اور بھنورں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی تھی کہ بدنام زمانہ طیبہ زوجہ رضوان قوم قریشی سکنہ ڈیرہ مزمل شاہ اپنے گھر مردوں اور خواتین کو بلا کر زنا کاری کرواتی ہے۔پولیس نے ایک فرضی گاہک بنا کر 2 ہزار روپے دے کر ان کے پاس بھیجا۔ تو طیبہ نے تھوڑی دیر بعد لڑکی دینے کا وعدہ کیا۔منڈی بہاؤالدین پولیس نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر طیبہ ، عائشہ،طارق محمود اور آفتاب شاہ کو گرفتار کر لیا اور نشان زدہ 2 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ، دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!