منڈی بہاوالدین میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل سنے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام دوست انقلابی اقدام ہے جس سے شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں،عوامی خدمت ریونیو کچہریوں کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل کو موقع پر حل کرنا ہے جہاں ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تک ریونیو عملہ عوام الناس کو فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرائ، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہے یہی وجہ ہے عوام الناس کی کثیرتعداد نے ان خدمت کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز ، تحصیلدار، نائب تحصیلدار ، لینڈ ریکارڈ سنٹر ،ریونیو افسران، ریڈر ٹو تحصیلدار عرفان گوندل کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے اور شہریوں نے ان خدمت کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جہاں پر ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تک ریونیو عملہ عوام الناس کو فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرائ، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 4بجے تک مہیا کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے خود بھی توجہ اور خلوص سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل سنے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!