منڈی بہاوالدین میں دن رات چوری ڈکیتی راہزنی عروج پر ،مزاحمت کرنےوالےپر فائرنگ کرکے قیمتی جانیں ضائع۔ ضلعی انتظامیہ نوٹس لے
منڈی بہائوالدین (یونس گوندل 7 جولائی 2022) منڈی بہاوالدین پھالٕیہ ملکوال اورگردونواح دیہاتوں اورشہروں میں چوری ڈکیتی راہزنی قتل وغارت کھیل تماشابن چکاہے.منڈی بہاوالدین گاوں کدھرشریف کھمب خورد کٹھیالہ شیخاں اور گوجرہ کےعلاقہ جات میں دن دیہاڑےلوٹ مارشروع ہے جیسےجیسےعیدقریب آرہی ہےچوروں اورڈاکوٶں کی تعداداور کارواٸیاں بڑھتی جارہی ہیں
نقدی پیسےموبائل فونز موٹرسائیکلز چوری کرنےکےساتھ ساتھ قربانی کےجانوربھی چھینےجارہےہیں مزاحمت کرنےوالوں پرفائرنگ کرکےموقع پرہلاک کردیاجاتاہے.عوام کاکہناہےکہ زیادہ ترتھانہ جات کےقریب ڈاکوپولیس کاروپ دھارکر یہ واقعات کررہےہیں متعلقہ انتظامیہ اورحکومت بری طرح ناکام نظرآرہےہیں ڈاکوٶں اورچوروں کےخوف وہراس سےعوام گھرسےباہر نکلنےاور روزمرہ کی ضروریا ت پوری کرنے سےپریشان ہے
حکام بالاسےاپیل ہےکہ کچھ مہنگائی نےغریب کاجیناحرام کررکھاہےاورکچھ چوروں اورڈاکوٶں نےظلم کی چکی چلارکھی ہےاس ظلم وستم کےخلاف جلدایکشن لیاجائےاورظالموں اورچوروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےورنہ ذمہ دارمتعلقہ انتظامیہ ہوگی. ان خیالات کااظہارمنڈی بہاوالدین اورگردونواح کی عوام نےمیڈیاٹیم کےسامنےکیاہے
