منڈی بہاوالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، کیا سستا ہوا کیا مہنگا؟ تفصیلات دیکھیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ تاجر حضرات اور کریانہ مرچنٹس حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں کو موثر بنانے میں اپناکلیدی کر دار ا ادا کریں، انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 ستمبر 2021) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ اس امر کا فیصلہ ڈی سی آفس سے روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق باسمتی سپر کرنل نیا 115روپے کلو، دال چناموٹی135روپے، دال چنا باریک 125روپے،دال ماش دھلی240روپے،دال ماش چھلکا والی200روپے ،دال مسور باریک 195، دال مسور موٹی 170، دل مونگ دھلی ہوئی 135، دال مونگ چھلکا 130روپے ،سفید چنا موٹا185روپے،سفید چنا کینیڈین150روپے، کالا چنا130روپے، بیسن 135 فی کلو گرام پر دستیاب ہونگے ۔

منڈی بہاوالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

اسی طرح مٹن 900روپے فی کلو،بیف450فی کلو دستیاب ہو گا۔ اسی طرح تندوری روٹی100گرام 7روپے فی عدد، نان 12روپے فی عدد پر دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح دودھ 90روپے لیٹر اور دہی 100کلو دستیاب ہوگی جبکہ بقیہ اشیائے خوردونوش جن سبزیوں، فروٹ ، انڈے ،مچھلی، برائلر گوشت مارکیٹ کمیٹی روزنامہ کی بنیاد پر مقرر کرے گی۔اسی طرح اینٹ درجہ اول 8،500روپے فی ہزار جبکہ درجہ دوئم 6،000روپے فی ہزار پر میسر ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی شخص یا دکاندار مقررہ نرخ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا اور نہ ہی زائد وصولی کیلئے اقدامات کرے گا اور نہ ہی مقررکردہ نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کرے گا۔ ہر شخص جائے کاروبار پر نمایاں جگہوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرے گا ۔ یہ حکم نامہ ضلعی منڈی بہاءالدین کی حدود میں نافذ العمل ہو کر تا حکم ثانی موثر رہے گا ۔ حکومت عدولی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، کیا سستا ہوا کیا مہنگا؟ تفصیلات دیکھیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!