منڈی بہاؤالدین پولیس نے اچھی کارکردگی پر ملازمین کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے حکم پر پنجاب بھر میں اچھی کارکر دگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کو انعاما ت دینے کا حکم دیا گیا ہے،جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے نمایاں کارکردگی کے حامل افسران میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے.

پولیس میں ایسے افسران اور جوانوں کی کوئی کمی نہیں جو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور محکمہ کے وقارو سر بلندی کیلئے ان تھک محنت کر رہے ہیں، یہی افسران اور جوان محکمہ کا فخر ہیں اور ایسے ہی افسر انعام اور ستائش کے مستحق ہیں، بیسٹ پرفارمنس پر ایس ایچ اوز جن میں سب انسپکٹر ثناءاللہ ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل کو 01 لاکھ روپے، سب انسپکٹر ارمغان مقسط ایس ایچ او تھانہ ملکوال کو 50 ہزار روپے اور سب انسپکٹر ظفر اقبال ایس ایچ او تھانہ قادر آباد کو اچھی کارکردگی کی بناء پر 20 ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ تفتیشی افسران کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا جنہوں نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے مقدمات میں میرٹ کرتے ہوئےاچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا اور ملزمان کو سزائیں بھی دلوائیں.

اسی طرح بہترین کارکردگی کی بنا پر 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم انعامات کی مد میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تقسیم کی گئی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنیوالے درخوست گذاروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں،مظلوم کی داد رسی کریں، ہر شریف شہری قابل عزت جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین پولیس نے اچھی کارکردگی پر ملازمین کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!