منڈی بہاءالدین کے مستحقین کو زکوٰة جاری کر دی گئی، چئیرمین زکوٰة کمیٹی

chairman zakat
Share

Share This Post

or copy the link

ضلعی زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین نے مالی سال 22-2021 کے لیے مستحقین زکوٰة کو گزارہ الاؤنس کی دوسری ششماہی قسط مبلغ 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دی ہے۔

منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 16 اپریل 2022) یہ بات چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین چوہدری محمد احسن دھوتھڑ نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولر گزارہ الاؤنس کے1970 مستحقین کو 9000 روپے فی کس جبکہ بصارت سے محروم 102 افرادکو 12،000 روپے فی کس دئیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون پر 3737 سے میسج یا پیغام موصول ہو گا۔ جس پر وہ اپنے قریبی ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر، دوکان، فرنچائز سے بعد از بائیومیٹرک تصدیق اپنی پوری رقم وصول کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ رقم پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ سروس چارجز ضلعی زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین نے خود ٹیلی نار ایزی پیسہ کو ادا کر دئیے ہیں.

لہٰذا اس ضمن میں مستحقین کو رہنمائی اور آگاہی پیدا کی جا رہی ہے تاکہ انہیں گزارہ الاؤنس کے حصول میں کوئی مشکل / دشواری پیش نہ آئے۔ چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی محمد احسن دھوتڑ نے کہاکہ مستحقین ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر، دوکان، فرنچائز سے اپنی پوری رقم وصول کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین کے مستحقین کو زکوٰة جاری کر دی گئی، چئیرمین زکوٰة کمیٹی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!