منڈی بہاءالدین میں سموگ اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے حکومت پنجاب کی منڈی بہاءالدین میں ان احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، رات کی تاریکی میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر جلانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس سے فضائی آلودگی کو فروغ مل رہا ہے،اورانتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 14 دسمبر 2021) منڈی بہاءالدین حکومت پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن دوسری جانب منڈی بہاءالدین میں ان اقدامات کی سرعام دھجیاں اڑائی دی گئیں ہیں.
رات کی تاریکی میں بھی کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے آگ لگانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے دوسری طرف شہر سے روزانہ کئی ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا کے شہر کے قریب گورنمنٹ بوائز گریجوایٹ کالج عقب واقعہ ریلوے لائن کے کنارے پر ڈھیر لگا کر اسے بھی دن رات آگ لگا کر جلایا جا رہا ہے،اس سے طلباء کی اکثریت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے.
جس سے فضائی آلودگی اور سموگ کے اضافہ کے ساتھ ساتھ شہری گلے , آنکھوں ، سانس اور متعدد موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہریوں نے حکومت پنجاب ،کمشنرگوجرانوالہ سے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کوڑا کرکٹ کو شہر سے باہر دور منتقل کرنے کی اپیل کی ہے.
