ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل، شہباز شریف کی 14سال بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی شامل تھے، شہباز شریف نے چوہدری برادران کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا، ذرائع

لاہور ( تازہ ترین ۔ 13 فروری 2022ء ) ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل، شہباز شریف کی 14سال بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد، شہباز شریف نے چوہدری برادران کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا-تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی شامل تھے، ملاقات میں سالک حسین اور شافع حسین بھی شریک ہوئے۔ چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفدکے ق لیگ کے وفد سے ملاقات کے 3 دور ہوئے، شہباز شریف نے چوہدری شجاعت اورپرویز الٰہی سےالگ ملاقات بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف نےچوہدری برادران سے ملاقات کے بعد الگ کمرے میں اپنے وفد سے مشاورت کی، ن لیگ کی مشاورت کے بعد شہباز شریف نےچوہدری برادران سے پھر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی کو نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، ملاقات کے تیسرے دور میں مسلم لیگ ن کا مکمل وفد اور ق لیگ کے رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیل سےگفتگو کی گئی۔ شہباز شریف نے اپنی اور نواز شریف کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل، شہباز شریف کی 14سال بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!