ملک وال(نامہ نگار) محکمہ سوئی نادرن گیس کی کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کیخلاف کارروائی 20 سے زائد صارفین کے گیس میٹرز اتار لئے گئے
تفصیلات کیمطابق محکمہ سوئی نادرن گیس کے ریجنل مینجر محمد رضوان مشتاق نے کہا کہ گیس بحران کے دوران بعض صارفین کی طرف سے کمپریسر استعمال کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس سے دیگر صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے. انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین میں کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.
اس ضمن میں 20 سے زائد صارفین کے گیس میٹرز اتار لئے گئے ہیں. انہوں نے صارفین کو انتباہ کیا کہ گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال کرنا قانوناً جرم ہے ایسے صارفین کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
