ملکوال:وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت مستحق طلباء کی رجسٹریشن، ڈیڑھ سے چار ہزار روپے تک کا وظیفہ دیا جائے گا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار) وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت مستحق طلباء کی رجسٹریشن کا عمل جاری، ڈیڑھ سے چار ہزار روپے تک کا وظیفہ دیا جائے گا.

منڈی بہاءالدین: ملک وال میں احساس ڈویژن کے زیراہتمام وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت طلباء کی رجسٹریشن کے چوتھے مرحلے میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس میں نرسری سے انٹرمیڈیٹ تک کے طلباء کو رجسٹر کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک وال زاہد اقبال کھوکھر نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خواتین کے سکول و کالج جانے والے بچے وسیلہ تعلیم پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

پرائمری سطح تک طلباء کو ڈیڑھ ہزار روپے جبکہ طالبات کو دو ہزار روپے، سیکنڈری سطح تک کے طلباء کو اڑھائی ہزار جبکہ طالبات کو تین ہزار روپے اور ہائر سیکنڈری سطح کے طلباء کو ساڑھے تین ہزار جبکہ طالبات کو چار ہزار روپے سہ ماہی بنیادوں پر وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حکومتی اقدام کا مقصد ان مستحق خاندانوں کے دست و بازو بننا ہے جن کے بچے تعلیمی اخراجات کے لئے رقم نہ ہونے کے باعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اب تک تحصیل بھر کے چار ہزار سے زائد طلباء و طالبات اس پروگرام کے تحت رجسٹر ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے اس حکومتی اقدام کو سراہا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال:وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت مستحق طلباء کی رجسٹریشن، ڈیڑھ سے چار ہزار روپے تک کا وظیفہ دیا جائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!