ملالہ یوسف زئی کا ایپل کمپنی کے ساتھ مختلف ویڈیوز بنانے کا معاہدہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لندن: دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی کا متاثر کن تدریسی ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔ ملالہ یوسف زئی نے حال ہی میں ’’ایکسڑا کریکولر‘‘ کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی ہے۔ اس ضمن میں اُن کا امریکی کمپنی ایپل ٹی وی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

معاہدے کے حوالے سے ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی طاقت ور اسٹوریز بنانے پر یقین رکھتی ہوں جو خاندانوں کے درمیان قربتیں، دوستیوں کو قائم کرنے اور بچوں کے خواب پورا کرنے میں متاثر کن ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایپل کمپنی کے اشتراک سے نہ صرف اس طرح کی کہانیاں بنانے سے خواتین، نوجوان، لکھاری اور دیگر فن کاروں کو مدد ملے گی بلکہ جس طرح یہ لوگ اپنے فن سے دنیا کو دیکھتے ہیں، ویسے ہم بھی دیکھ سکیں گے۔

خواتین کے حقوق کی علم بردار نے اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پروگرام پارٹنر شپ پر جو معاہدہ ایپل کمپنی کے ساتھ انجام پایا ہے اس میں ڈرامہ، ڈاکیو مینٹری، اینی میشن اور بچوں کی سیریز شامل ہیں۔ دوسری جانب ایپل کمپنی کی جانب سے بھی انسٹا گرام پر جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا کہ نوبل انعام یافتہ، طالب علم اور لڑکیوں کی تعلیمی وکیل ملالہ یوسف زئی ایپل ٹی وی کے لیے پروگرام بنائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملالہ یوسف زئی کا ایپل کمپنی کے ساتھ مختلف ویڈیوز بنانے کا معاہدہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!