رباط: مراکش میں خاتون نے 9 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام بچے صحت مند اور خیر و عافیت سے ہیں۔ 25 سالہ خاتون حلیمہ کا تعلق غریب افریقی ملک مالی سے ہے اور مالی کی حکومت نے انہیں ڈلیوری کےلیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلیے مراکش منتقل کیا۔
ابتدا میں الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹرز نے 7 بچوں کی پیدائش کی توقع ظاہر کی تھی لیکن وہ 9 بچوں کی پیدائش پر حیران رہ گئے اور ادھر خاتون اور ان کے گھر والے خوشی سے نہال ہوگئے۔ بچوں میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں۔ بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش بہت کم دیکھنے میں آتی ہے اور 9 بچوں کی پیدائش کا کیس تو شاذ و ناذر ہی سامنے آیا ہو جس میں پیچیدگیوں کا بھی خدشہ ہوتا ہے لیکن حلیمہ نے بخیر و عافیت آپریشن کے ذریعے 9 بچوں کو جنم دیا