mandi bahauddin agriculture

محکمہ ذراعت کی کاروائی، کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر 5 افراد گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کی نا جائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی، گذشتہ روز کسانوں کی طرف سے ملنے والی شکایت پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین محمد شاہد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کا غلہ منڈی میں کھاد ڈیلران کے خلاف دبنگ ایکشن.

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16مئی 2022)چار مقدمات درج، 05 افراد گرفتار، یوریا کھاد مقر رہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے والے،ناجائز منافع خوری اور کسانوں کا استحصال کرنے والے ڈیلران کھاد کے گرد شکنجا کس دیا گیا. یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر شیخ اقبال نے گذشتہ روز بلال ٹریڈرز غلہ منڈی، ملک عاصم کھاد ڈیلرز غلہ منڈی، ملک عاطف اینڈ کو غلہ منڈی اور ملت ٹریدرز غلہ منڈی منڈی بہائوالدین کو گرفتار کر لیا اور تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: کھادوں کی نئی قیمتیں مقرر، زائد قیمت پر بیچنے والے 8 دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج

یاد رہے کہ یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر ڈیلران کے خلاف مقدمات اور بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں، اس بارے میں ڈیلران کا موقف ہے کھاد بنانے والی کمپنیاں ڈی اے پی کے ساتھ یوریا دیتی ہیں اور کاشتکار ڈی اے پی مہنگی ہونے پر نہیں خریدتے۔

تاہم محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت کسانوں کو یوریا کھاد کے ساتھ DAP کی زبر دستی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ڈیلران کو خبردار کیا کہ وہ ہر صورت اپنی دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کریں اور اپنا سٹاک ریکارڈ مکمل رکھیں اور صرف مقر رکردہ نرخوں پر یوریا کھادکی فروخت کریں بصورت دیگر آئندہ مہنگی کھاد بیچنے والوں کو ڈائریکٹ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں