منڈی بہاءالدین: تہرے قتل کی واردات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نوٹس، مرکزی ملزم 6 گھنٹوں میں گرفتار
منڈی بہاءالدین کے نواحی گاؤں سعداللہ پور، تھانہ بھاگٹ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی کے باعث ملزم احسان اللہ نے اپنے ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
بھاگٹ: حقیقی بیٹے نے اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر دیا
جاں بحق افراد میں اس کے والد محمد حسین، والدہ رسول بی بی اور بیوی ماریہ بی بی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او کی ہدایت پر فوری طور پر تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور محنت سے صرف چھ (6) گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم احسان اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی کا اعتماد قائم رکھا جا سکے۔
