قازقستان میں پیٹرول قیمتوں کیخلاف احتجاج پر وزیراعظم مستعفی؛ کابینہ برطرف

president kazikistan
Share

Share This Post

or copy the link

نور سلطان: قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں پر صدر قاسم جومارت توقایف نے وزیراعظم کا استعفیٰ لیکر کابینہ برطرف کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان میں 2 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج ہو رہا تھا جو پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین سے جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا تھا. مظاہرین نے پیٹرول قیمتوں میں نصف سے زیادہ کمی یا کم از کم گزشتہ برس کے برابر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے مستعفیٰ ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

عوامی مطالبے پر صدر قاسم نے وزیراعظم سے طویل ملاقات کی جس کے بعد وزیراعظم عسکر مامن نے استعفیٰ پیش کردیا۔ صدر نے استعفیٰ قبول کرکے کابینہ برطرف کرنے کا اعلان کردیا اور مظاہروں کے گڑھ دارالحکومت الماتے، صوبے منگیستو میں 17 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کردی۔

صدر قاسم جومارت توکایف نے اپنے بیان میں کہا کہ قائم مقام کابینہ تشکیل دیدی ہے جسے ترجیح بنیادوں پر مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کے کنٹرول کو بحال کرنے اور پیٹرول، ڈیزل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ قازقستان میں 2 جنوری سے پیٹرول قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر مظاہرے جاری تھے سب سے زیادہ احتجاج پیٹرول کی دولت سے مالامال علاقوں الماتے اور منگیستو میں ہوئے تھے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
قازقستان میں پیٹرول قیمتوں کیخلاف احتجاج پر وزیراعظم مستعفی؛ کابینہ برطرف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!