gold rate in pakistan today

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کمی ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار400 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی سے اب ایک لاکھ 13 ہزار 512 روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی قیمت 1520ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی تاہم اس سے قبل مسلسل 4 روز عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی آرہی تھی اور اس دوران سونے کی فی اونس کمی میں 58ڈالر کی کمی آچکی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں