فائزر کی کورونا ویکسین کا حاملہ خواتین پر ٹرائل شروع

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: امریکی دوا سائز ادارے فائزر اور جرمنی کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیو این ٹیک نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین کی حاملہ خواتین میں ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے حاملہ خواتین پر ٹرائل کا سب سے پہلے فائزر اور بائیو این ٹیک نے آغاز کردیا ہے۔ یہ ٹرائل امریکا، کینیڈا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، موزمبیق، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور اسپین میں ہوں گے۔

فائزر کورونا ویکسین ٹرائل میں سے تعلق رکھنے والی 18 سال سے زائد عمر والی 4 ہزار وہ حاملہ خواتین حصہ لے رہی ہیں جن کا حمل 24 سے 34 ویں ہفتے کے دوران ہے جب کہ پلاسیبو گروپ میں شامل خواتین کو بچوں کی پیدائش کے بعد ویکسین فراہم کی جائے گی۔ حاملہ خواتین پر ٹرائل کے دوران سب سے اہم بات اس بات کا مطالعہ کرنا ہوگا کہ آیا تحفظ فراہم کرنے والی کورونا ویکسین سے حاملہ خواتین میں پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز بچوں میں منتقل ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اوزلم ٹورسی نے کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین ٹرائل کے اگلے قدم کے طور پر حاملہ خواتین پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں حاملہ خواتین کو مہلک وائرس سے حفاظت فراہم کی جا سکے۔ فائزر سے وابستہ کلینیکل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر ولیم گروبر نے ٹرائل کے نتائج کے حوالے سے بتایا کہ 2021 کے آخری 3 ماہ میں ڈیٹا جاری ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

فائزر حاملہ خواتین کے بعد بچوں میں بھی کورونا ویکسین کے ٹرائل کا ارادہ رکھتی ہے لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا نے بچوں میں ٹرائل کا پہلے ہی آغاز کردیا ہے تاہم حاملہ خواتین میں سب سے پہلے ٹرائل فائزر نے شروع کیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا تھا حاملہ خواتین کے کورونا میں مبتلا ہونے سے پیچیدگیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجاتا ہے جس سے زچہ و بچہ کی جان بھی جان سکتی ہے۔ امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ نے بھی دوا ساز کمپنیوں سے حاملہ خواتین پر ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فائزر کی کورونا ویکسین کا حاملہ خواتین پر ٹرائل شروع

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!