عشرہ رحمت اللعالمین: بیت المال کے زیر اہتمام محفل میلاد ( خواتین )کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی منڈی بہاﺅالدین میں عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں تقریبات زورو شور سے جاری ہیں۔ دریں اثناءمحکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام محفل میلاد ( خواتین )کا انعقاد کیا گیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اکتوبر 2021) تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت و درودو سلام پیش کئے گئے۔ محفل میلاد میں بھاری تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خواتین مقررین نے آپ ﷺ کی ذات اقدس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ ﷺ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، دنیاوی مشکلات کا حل آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حکومت کی جانب سے عشرہ رحمت اللعالمین کا آغاز ایک احسن اقدام ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو آپ ﷺ کی تعلیمات، سیرت طیبہ سے حقیقی روشناس کرانا ہے تا کہ وہ اپنی زندگیاں اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق گزار کر ملک کو ایک حقیقی اور فلاحی اسلامی ریاست بنانے میں قلیدی کردار ادا کرسکیں۔

https://mbdinnews.com/archives/64584

مقررین نے کہاکہ ہم اس با برکت ماہ کو عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، آپ کی بعثت کی وجہ سے معاشرے کو جہالت اور گمراہی سے نجات ملی۔ مقررین نے واضح کیا کہ مسلمانوں کیلئے نبی اکرم خاتم النبین اور رحمت اللعالمین سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نہیں اور ہر مسلمان حرمت رسول ﷺ پر اپنی جان و مال قربان کرنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ۔انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ دشمنان اسلام کے مقابلے میں خود کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں آ پ ﷺ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرنا ہو گا تا کہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عشرہ رحمت اللعالمین: بیت المال کے زیر اہتمام محفل میلاد ( خواتین )کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!