متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عرب دنیا کی پہلی خاتون خلا باز کا انتخاب کرلیا۔
دی نیشنل نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ 27سالہ نورہ المطروشی کو یواے ای نے خلاباز ٹیم کا حصہ بننے کےلیے منتخب کیاہے۔ اماراتی حکمران کا کہنا ہے کہ 27 سالہ نورہ کا انتخاب 4ہزار سے زائد درخواستوں میں سے کیاگیا ہے جس میں 1ہزار 400سے زائد درخواستیں خواتین کی تھیں۔
نورہ المطروشی میکنیکل انجینئر ہیں اور اس وقت ابوظہبی کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں کام کررہی ہیں۔ جنہیں ناسا2021 کی خلا باز ٹیم کےلیے منتخب کیاگیا ہے جو امریکا میں خلا بازی کی تعلیم حاصل کریں گی